اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام نے اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن ہارنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ہارنے کا افسوس ہوا، عوام نے اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالا۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس ہار میں برابر کی شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سے ہدایت لیکر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں ایاز صادق ، سعد رفیق ،عطا تارڑ ، حمزہ شہباز شریف شامل ہوئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے رابطہ ہوا جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان ن لیگ کو ہوا ہے، ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ابھی رزلٹ آرہے ہیں، واضع رزلٹ آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں اگلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔
عوام نے اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالا، شہباز شریف








