بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیا 

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا،انتخابات کے غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 16نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ن) تین نشستیں جیت سکیں ،ایک نشست پر آزادامیدوارکامیاب قرارپایا۔

پی پی 158 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم کو کامیابی ملی ہے۔ میاں محمد اکرم نے37ہزار 463 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے رانا احسن نے 31ہزار 906 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 167لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شبیر احمد نے 40ہزار 511ووٹ لے کر میدان مارلیا جب کہ مسلم لیگ ن کے نذیر چوہان نے 26ہزار 473ووٹ لئے ۔
پی پی 170 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیرعباس نے میدان مار لیا۔ ملک ظہیرعباس24688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین 17519 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 125جھنگ کے تمام 183پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم نےمیدان مار لیا۔ میاں محمد اعظم نے82ہزار382ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے فیصل حیات نے52158ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 228 لودھراں کے تمام 136پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین 45 ہزار20ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے جاوید خان کے 38 ہزار 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 237بہاولنگر کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے فدا حسین 61ہزار 248ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے سیدآفتاب رضا 25ہزار 227ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 217 ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین 46 ہزار 963 ووٹ لے کر آگے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد سلمان 40 ہزار 104 ووٹ لے سکے۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں پاکستان تحریک انصاف کے سردارسیف الدین نےمیدان مارلیا. سردارسیف الدین نے 58ہزار15 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کےعبدالقادرکھوسہ 32487ووٹ لےسکے۔
پی پی 83خوشاب میں تمام 215پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن ملک نے 48ہزار475 ووٹ لے کر میدان مار لیا جب کہ آزار امیدوارآصف ملک نے 41ہزار 752ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے تمام 145پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار سیف الدین58ہزار15ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعبدالقار کھوسہ 32ہزار487 نے ووٹ حاصل کئے ۔