پنجاب اسمبلی کی 20سیٹوں پرضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ ن لیگ کے حصہ میں صرف چار نشستیں آئی ہیں ، پی پی 7راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ں پی ٹی آئی کے کرنلٟرٞشبیر اعوان 68857 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 167 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار چودھری شبیرگجر نے فتح حاصل کی، انہوں نے 40206 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان 26535ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی 158سے پاکستان تحریک انصاف کے اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی، ن لیگ کے امیدوار رانا احسن شرافت 13906ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسدکھوکھر 25685ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 15ہزار 81ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 170 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 23969 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ٹھہرے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین نے 14916 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 237 میں بہاولنگرکی سیٹ پر ن لیگ کے امیدوارفداحسین وٹو نے 61248ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی، تحریک انصاف کے امیدوار سید آفتاب رضا نے25227 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف نے پی پی 83 خوشاب کی نشست بھی جیت لی،پی ٹی آئی کے امیدوار حسن اسلم نے 48475ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار اسلم بھائ نے 41752ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے امیر حیدر سنگھا 34ہزار 463ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر رہے۔پی پی 202ساہیوال کی سیٹ پرتحریک انصاف کے امیدوار میجرٟرٞ غلام سرور نے 61ہزار 989ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار نعمان لنگڑیال 59167 ووٹ حاصل کرسکے ۔ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں تحریک انصاف کے امیدوار سیف الدین کھوسہ نے 56ہزار 857ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عبد القادرکھوسہ 33 ہزار 254 ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی ملتان 217 سے تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی 46963 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم 40104ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ پی پی 224 لودھراں سے پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ 69 ہزار 881 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 213 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار سید رفیع الدین بخاری 45020ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ، پی ٹی آئی کے عزت جاوید 38338ووٹ لے کر دوسرے جب کہ مسلم لیگ ن کے نذیر بلوچ 34929 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔پی پی 90بھکرسے تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 68982 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 59856 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 97 فیصل آبادسے پاکستان تحریک انصاف کے علی افضل ساہی 66672 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 54077 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے ۔ پی پی 125 جھنگ سے پی ٹی آئی کے اعظم چیلہ نے 82382ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل حیات جبوانہ نے 52128 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پی پی 127 جھنگ سے پی ٹی آئی کے امیدوار مہر نواز بھروانہ نے 69986 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے 46825ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 140شیخوپورہ سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک نے 49ہزار 734 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں خالد محمود نے 32 ہزار 812 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پی پی 272 مظفر گڑھ میںتحریک انصاف کے معظم جتوئی 49823 ووٹ لیکر فاتح ٹھہرے جبکہ زہرہ باسط بخاری 42995 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ پی پی273 مظفرگڑھ میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سبطین رضا نے فتح حاصل کی انہوں نے 52631ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات جتوئی 46903ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 282 لیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس مگسی 43922ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے جبکہ لالہ طاہر رندھاوا 29715 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضمنی الیکشن









