بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہنگو، پولیس و مسلح افرادمیں فائرنگ، 1دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

ہنگو:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں پولیس اور مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک دو زخمی ہو گئے۔

واقعہ سینٹرل اورکزئی تھانہ مشتی کے حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایس پی دسوار علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہلاک دہشتگرد کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے باقی دہشتگردوں کے خلاف اپریشن شروع کر دیا ہے۔