بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عید پر بڑی واردات، نیشنل بینک سے کروڑوں لوٹ لئے گئے

پشاور: (نیوزڈیسک) عید کے دن نقب زنی کی بڑی واردات کے دوران نیشنل بینک سے کروڑوں لوٹ لئے گئے۔

پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی کوہاٹ روڈ پر نیشنل بینک میں نقب زنی کی واردات پیش آئی، ملزمان رات گئے بینک کی پچھلی دیوار میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوئے۔

ڈاکوؤں نے ویلڈنگ سلنڈر کے ذریعے بینک کا لاکر توڑ دیا، ڈاکو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔