بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخوپورہ میں 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم، فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے چاندنی چوک پر دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سیاسی مخالفین کے درمیان جھگڑا چاندنی چوک پولنگ اسٹیشن 503 پر ہوا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

حمزہ شہباز نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے ورکرز کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوئے تھے۔