قطر میں ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے اور مسافروں کی تلاش جاری ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔









