بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید کردی

ایران نے بحرِ ہند میں واقع امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر میزائل حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس نے اس کارروائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اس اڈے کی جانب فائر کیے گئے، تاہم وہ اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بنا سکے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیاگو گارشیا ایک اہم امریکی و برطانوی فوجی اڈہ ہے، جہاں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے اور دیگر اسٹریٹجک اثاثے آپریٹ کیے جاتے ہیں۔

یہ اڈہ بحرِ ہند کے وسط میں واقع چاگوز آرچی پلیگو کا حصہ ہے اور 1970 کی دہائی سے امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ استعمال میں ہے۔