اسلام آباد ٟنیوز ڈیسک ٞوزیراعظم عمران خان کی طرف سے مسلسل نشانہ بنائے جانے پر جے یو آئی ٟف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ٟنٞ لیگ کے سربراہ شہبازشریف جمعہ کو اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں پھٹ پڑے اور عمران خان پر ذاتی حملے کئے۔ شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی مجھ پر حملے کرنے کی بجائے پہلے اپنے کردار کو دیکھو ہمیں سب معلوم ہے کہ بنی گالہ میں کیا ہوتا ہے ہمارا منہ نہ کھلوائو اگر ہم بول پڑے تو تم کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے جبکہ مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو اوباش شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغرب میں رنگ ریلیاں منانے والا ہمیں کیا نیکی بدی کا سبق پڑھا ئے گا ۔
ہمیں معلوم ہے بنی گالہ میں کیا ہوتا ہے ، تم مغرب زدہ اوباش شہبازشریف اور فضل الرحمن کا عمران خان کو خود پر حملوں کا جواب








