غزہ (نیوزڈیسک)حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران تمام اسلامی ممالک کی اولین لائن آف ڈیفنس ہے، جارح ممالک آزاد ایرانی قوم کا عزم نہیں توڑ سکتے۔
غزہ سٹی سے حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی میزائل مجرم اسرائیل پر گرتے دیکھ کر بہت خوش ہیں، یہ غزہ کے ہزاروں شہیدوں کے قتل عام کا ردعمل بھی ہے۔
ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ نازی صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، ایرانی طاقت کا استعمال نہ ہو تو اسرائیل ایک کے بعد دوسرے مسلم ملکوں پر چڑھ دوڑے۔
ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ مسلم اُمہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف متحد ہوجائیں۔









