کراچی (نیوزڈیسک)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
8 فروری 2025 کو ارمغان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، پولیس چھاپےکے دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا عبوری چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع۔پولیس کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملزم ارمغان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری 2025 کو لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی لاش 14 فروری 2025 کو پولیس کو حب سے ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔









