ایران نے امریکا اور اسرائیل پر اپنی 78ویں میزائل لہر کا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق صدر ٹرمپ کے لیے پیغام یہ ہے: “آسمان کو دیکھو، نیا سرپرائز آنے والا ہے، اور اس کے نتائج بہت بڑے ہوں گے۔”
ایک ایرانی فوجی اہلکار نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ ٹیلیفون اور سوشل میڈیا سے اپنی توجہ ہٹائیں اور اپنی نگاہیں آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، کیونکہ ایران جلد ایک بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ختم الانبیاء بریگیڈ کے ترجمان نے بھی صدر ٹرمپ کے جملے کو طنزاً دہرایا: “ٹرمپ، یو آر فائرڈ، تھینک یو فار اٹینشن ٹو دس میٹر۔”
ماہرین کے مطابق یہ بیانات اور میزائل لانچ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔
ایران نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے 78ویں میزائل لانچ کا آغاز کیا، بڑا سرپرائز دینے کا اعلان








