بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

ایرانی فورس اسلامی انقلابی گارڈ کور(پاسدارانِ انقلاب) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، اردن اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان حملوں میں میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کا استعمال کیا گیا، اور مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہپر ایک ڈرون حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ایندھن کے ٹینک کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال جلد قابو میں لے آئی گئی۔
کویت کی شہری ہوا بازی کے ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں نقصان محدود رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ادارے کے ترجمان عبداللہ الراجحی کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے گئے، جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے متحرک کر دیا گیا۔
موجودہ صورتحال خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے مزید ردعمل اور حفاظتی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔