بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہری نقصان کی ویڈیو جاری کر دی

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کی ہے۔
اصفہان میں بمباری کے دوران مارکیٹیں اور ریستوران تباہ ہوتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقصد دکانیں اور شہری علاقوں کو نقصان پہنچا کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر دباؤ ڈالنا ہے۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) سے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر مجبور کر دیا، جس سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز کی یہ 79ویں کارروائی تھی، جس میں صہیونی رجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں خیبر شکن، ایماد اور سجیل میزائل استعمال کیے گئے، جنہوں نے شمالی اور وسطی تل ابیب میں اہداف کو کامیابی سے ہٹ کیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی اس بات کا مظہر ہے کہ ایران نے اسرائیل میں کس قدر تباہی مچائی ہے۔