امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کی باتوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، کیونکہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ حقیقت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں برینن نے کہا کہ ٹرمپ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنی تخلیق کردہ سیاسی یا سفارتی شکست سے کسی طرح باہر نکل جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران مذاکرات کے سگنل دے رہا ہے اور امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات نہیں کی جا رہی۔
برینن کے بقول، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکی صدر کے دعوے اور حقیقت میں نمایاں فرق ہے، اور عالمی سطح پر ایران کے موقف کو زیادہ معتبر سمجھنا چاہیے۔
سابق سی آئی اے سربراہ: ایران کی باتوں پر ٹرمپ سے زیادہ یقین ہے








