آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں کے لیے عارضی سفری پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، آسٹریلوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے آسٹریلیا آمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک کے امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں جاری تنازعات کے باعث کچھ وزیٹر ویزا ہولڈرز مقررہ مدت کے اندر واپس نہ جا سکیں، جس کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا۔
آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں








