بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر تعلیم پنجاب کا اسکول یکم اپریل سے کھولنے کا اعلان

 

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکولز یکم اپریل سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں جاری تعطیلات 31 مارچ تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سلسلہ وہیں سے جڑے گا جہاں سے ٹوٹا تھا، اب پڑھائی کا نقصان کم سے کم کرنے پر توجہ ہو گی ۔

یاد رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ جنگ کے باعث توانائی بحران سے بچنے کے پیش نظر پنجاب میں تعلیمی اداروں میں 31 مارچ تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ۔