بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کیساتھ امن معاہدے کیلئے فریم ورک تیار کر لیا: وٹکوف

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کیلئے فریم ورک تیار کر لیا گیاہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کا اصرار تھا کہ اسے یورنیئم افزودگی کا حق حاصل ہے، اس نے مذاکرات میں امریکی درخواستوں کو بار بار ٹھکرایا، ایران بات چیت کو اُلجھا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو 15 نکاتی معاہدہ پاکستان کے ذریعے پیش کیاہے، دیکھتے ہیں کہ حالات کہاں جاتے ہیں۔وٹکوف نے کہا کہ اگر ہم ایران کو قائل کرلیں تو اس سے اچھا کوئی متبادل نہیں ہے، ہمارے پاس مضبوط اشارے ہیں کہ اس بات کے امکانات ہیں، ایران جنگ کے خاتمے کا راستا تلاش کر رہا ہے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ایران مشرق وسطیٰ اور خطے کیلئے خطرہ ہے، ایران نے خلیجی ممالک میں ہر جگہ حملے کئے، دنیا کو بہتر اور محفوظ بنانا صدر ٹرمپ کا مشن ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔