بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلیج جنگ پورے خطے کو متاثر کر رہی ہے، طیب اردوان

انقرہ (نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ایران میں بہنے والے آنسو دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمان کے آنسو سے مختلف نہيں ہیں۔دارالحکومت انقرہ میں اپنی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ قتلِ عام کرنے والے نیٹ ورک کے سامنے کیا فرق پڑتا ہے کہ ہمارا نام علی ہو، مرتضیٰ ہو، عمر ہو، عائشہ، زینب، حسن ہو یا حسین ہو۔

طیب اردوان نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں نے خطے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، خطہ مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ یہ جنگ پورے خطے کو متاثر کر رہی ہے، جہاں نہ مسلک کی تمیز رہی ہے نہ نسل کی اور ہر حملہ مشترکہ نقصان کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے برادر ممالک میں کوئی فرق نہيں کرتا، انہيں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔