بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کاجے 10 سی کے کاک پٹ میں سوار ہوکر طیارے کا معائنہ

لوئردیر(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کامرہ میں جدید لڑاکا طیاروں جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کاک پٹ میں سوار ہوئے اور جنگی طیارے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر موجود آرمی چیف جنرل باجوہ نے بھی بریف کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج دفاع کی صلاحیت دیکھ کر خوشی اور اعتماد مزید بڑھ گیا، کوئی ہمارے اوپر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں سکیورٹی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جے 10 سی کی شمولیت اس کا جواب ہے، جو میلی آنکھ سے دیکھے گا بھاری نقصان اٹھائے گا، ملکی آمدن بڑھ رہی ہے، غریبوں اور دفاع پر خرچ کرنا ترجیحات ہیں۔