بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں پریشر میں کمی

ملک میں گیس کی قلت بڑھنے لگی ہے، خاص طور پر پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ اور خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سسٹم میں کمی واقع ہوئی ہے، اور یومیہ شارٹ فال تقریباً 700 ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گیا ہے۔
گھریلو صارفین ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی کم پریشر کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
سوئی ناردرن کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی محدود ہے، تاہم صنعتی صارفین کو گیس کی رسد مسلسل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور صارفین کو ممکنہ پریشانیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔