بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد جوڑ توڑ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بائیس جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔نو منتخب ارکان کا الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی میں حلف ہوگا۔رابطوں اور جوڑ توڑ کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی کے اجلاس کو جاری رکھا جائے گا ،بائیس جولائی کو پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس دوبارہ ہوگا ،بائیس جولائی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی کا انتخاب عمل میں لائے جائے گا،عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کا الگ سے نوٹیفکیشن ہوچکا ہے۔