لاہور(نیوزڈیسک) آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے خوف کا باعث بن گئی ہے۔ شہر کے علاقے بند روڈ چوک یتیم خانہ کے قریب گزشتہ روز 75 سالہ آمنہ بی بی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔خاتون کی چیخ سن کر مقامی مکین موقع پر پہنچے اور کتوں کو بھگانے میں کامیاب ہوئے، پھر آمنہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر کتوں کے کاٹنے کے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران آوارہ کتوں کے بچوں اور شہریوں پر حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، مگر شکایات کے باوجود انتظامیہ نے اس مسئلے کا سنجیدہ حل نہیں نکالا۔ شہری خوفزدہ ہیں اور فوری اقدامات کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔
لاہور، آوارہ کتوں نے 75 سالہ خاتون کو بھنبھوڑ ڈالا، اسپتال منتقل








