بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں تیسرا بحری بیڑا تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے تیسرا بحری بیڑا تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی بحری بیڑا “یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش” نارووک، ورجینیا سے روانہ ہو چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ بیڑا خطے میں پہلے سے موجود “جیرالڈ آرفورڈ” اور “ابراہم لنکن” طیارہ بردار جہازوں کے ساتھ شامل ہو جائے گا، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعداد تین ہو جائے گی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق، آگ سے متاثرہ بحری بیڑا “فورڈ” جزیرہ کریٹ میں مرمت کے لیے لنگرانداز ہے۔ امریکی حکام کے مطابق تیسرے بیڑے کی آمد کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ عسکری آپریشنز کو مضبوط کرنا اور خطے میں اپنے دفاعی اثرات کو بڑھانا ہے۔