اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل کردیا۔ تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تبادلےعلی امین گنڈاپور سےرابطوں اور خفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات پر کئے گئے۔
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے تبدیل کیے گئے عملے میں مالی ، سویپراور نائب قاصد سے لے کر کنٹرولر تک اسی سے زیادہ ملازمین شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر طفیل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بعض ملازمین 20 سال سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ کئی ملازمین کے بچے بھی اسلام آباد میں زیر تعلیم اور رہائش پزیر ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ملازمین کے تبادلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلےعلی امین گنڈاپور سےرابطوں اورخفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کےالزامات پر کئے گئے ہیں۔









