اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو یکسرمستردکردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن پر عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض اداکرتارہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان نے عوام سے اپنے خطا ب میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کوجتوانےکی پوری کوشش کی۔
ان کا کہناتھاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں ہروانے کا ہر حربہ استعمال کیا جس طرح الیکشن کرائےگئےوہ بہت افسوس ناک ہے ہمارے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کیاگیا چیف الیکشن کمشنرپرسب سےزیادہ افسوس ہےانہوں نےبددیانتی کی ہے الیکشن کمشنر کو پتہ ہی نہیں 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دےدیا کسی اورملک میں ایسی غلطی ہوتی توچیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو چکا ہوتا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات یکسرمستردکردیئے








