بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن ،20حلقوں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹ بڑھ گئے

اسلام آباد(ممتاز رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے جن 20حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے وہاں عام انتخابات کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بڑھے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی پانچ نشستیں بڑھیں اور ن لیگ کو چار نشستیں حاصل ہوئیں ۔ 2018کے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن 2022کے تقابلی جائزہ پر مبنی رپورٹ کے مطابق 2018کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو 6لاکھ 82ہزار347ووٹ پڑے جبکہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 10لاکھ 25ہزار205ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2018کے عام انتخابات میں ان 20حلقوں میں پانچ لاکھ44ہزار934ووٹ پڑے تھے جبکہ حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو 8لاکھ 63ہزار 606ووٹ پڑے۔رپورٹ کے مطابق 2018کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو 20میں سے 10نشسیتں ملیں تھیں جبکہ ضمنی الیکشن میں اسے 20میں سے 15نشسیں حاصل ہوئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 2018کے عام انتخابات میں ان 20حلقوں میں سے کوئی ایک نشست بھی نہیں ملی تھی جبکہ ضمنی انتخابات میں اسے 4نشستیں حاصل ہوئیں۔