بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلسطینیوں کو پھانسی دینے کے قانون کی منظوری انتہائی افسوسناک اقدام ہے، طاہر اشرفی

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نےاسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کے قانون کی منظوری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا قانون منظورکرلیا،یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطینیوں کےخلاف نئے قوانین اسرائیل کی بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 32 دن سے مسجد الاقصیٰ بند ہے اور فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، عالمی برادری اسرائیل کے ظالمانہ قوانین کے خلاف آواز بلند کرے، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی قوانین کا اطلاق غیرقانونی ہے، پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصرکو امن کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اسرائیلی شہریوں کے قتل میں ملوث فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازع قانون منظور کیا ہے۔