بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، مصدق ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی زیر صدارت تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔

وفاقی وزیر موسمیات تبدیلی کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر اور صاف توانائی کے لئے سنگ میل ہوگا ۔ شراکت داری سے ملک کی کاربن مارکیٹ کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی ۔ گرین اکانومی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ حکومت ویسٹ مینجمنٹ ، زراعت اور ٹرانسپورٹ میں پائیدار ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ نارویجن سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ ماحولیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے ۔ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں پاکستان سے بھرپور تعاون کریں گے ۔ شراکت داری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور گرین گروتھ کو فروغ دینا ہے ۔