اسلام آباد(نیوزڈیسک): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کمزور طبقات اور میزبان کمیونٹیز کے لیے جاری سپورٹ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ظفر حسن نے پروگرام کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کے فوائد حاصل ہو سکیں۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلاحی اقدامات کو مؤثر اور تیز بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کامران الرحمٰن خان، چیف کمشنر سی سی اے آر اسمت اللہ شاہ اور دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔









