اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان کو ان کے جارحانہ طرز عمل کے باوجود چھوٹ دی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے منگل کو ایک ٹویٹ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر التوا غیر ملکی فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنائے۔
I urge the Election Commission of Pakistan to announce long-delayed judgment on PTI foreign funding case. For long has Imran Niazi been given a free pass despite his repeated & shameless attacks on state institutions. Impunity given to him has hurt the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2022
انھوں نے لکھا ‘میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پر طویل عرصے سے التوا کا شکار فیصلہ سنائے۔’انھوں نے شکوے کے انداز میں لکھا کہ ریاستی اداروں پر مسلسل اور شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے اس ‘کھلی چھوٹ’ کو ملک کے نقصان سے بھی جوڑ دیا، انھوں نے لکھا کہ عمران خان کو دی جانے والی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ن لیگی حکومت کے سائے میں منعقد ہونے والے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بھی 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کر کے عوام میں اپنی بے پناہ مقبولیت کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت دے دیا ہے، اس بے مثال اور بے داغ کامیابی پر ن لیگ کو بھی پی ٹی آئی کو کھلے دل سے مبارک باد دینی پڑی اور اپنی واضح شکست تسلیم کر لی۔









