اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سولر ریگولیشنز 2026ءمیں ترمیم کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ان کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک برقرار رہیں گے۔ ایسے صارفین کو سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت ہی بلنگ کی جائے گی۔
نیپرا کے مطابق اگر کوئی موجودہ صارف اپنی سولر صلاحیت میں اضافہ یا تبدیلی کرتا ہے تو اسے پہلے والا نرخ نہیں ملے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ سولر ریگولیشن میں یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
یاد رہے کہ نیپرا اس سے قبل نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے “یونٹ کے بدلے یونٹ” کا نظام ختم کر چکا ہے، جبکہ نئے اور بعض کیسز میں پرانے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا۔









