بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔