ایران(Iran) کے لاوان جزیرے کے جنوب میں جہاز پر حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق جہاز کو جزیرے سے تقریباً 40 ناٹیکل میل دور نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔
مزیدپڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی
یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔









