پی ایس ایل سیزن الیون ،پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،صوبائی دارالحکومت میں بارش کی پیشگوئی ہے، جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز اپنے ابتدائی دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے،جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز تینوں میچ جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے ،جبکہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3،3، اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2پوائنٹس ہیں ۔
یہ بھی واضح رہےکہ ٹورنامنٹ کی سب سے مہنگی راولپنڈیز اور حیدر آباد کنگز مین ابھی تک بغیر کسی پوائنٹ کے ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔









