بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کردیا۔

اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، گرین الیکٹرو بس، اسپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔

مریم نواز نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیرمعمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں دنیا عالمی معاشی بحران کا شکار ہے، حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے۔