اسلام آباد(نیوزڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کردیا گیا ہے، این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا کیونکہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔









