بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم اضافہ پسی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دیگا،جسکا دفاع ممکن نہیں: شاہد آفریدی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نےایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔

سابق کپتان نےکہاکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات کی درخواست پر تیار کی گئی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں ۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔