کراچی (نیوز ڈیسک) لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار،چوہدری تنویر بیرون ملک فرار ہونے جا رہے ہیں ایف آئی اے گرفتار کر لیا ۔چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں۔چوہدری تنویر محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیں ۔
خیال رہے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما چودھری تنویر احمد خان کے گھر اینٹی کرپشن کا بدھ کی شام چھاپہ مارا تھا جس میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔سینیٹر چوھدری تنویر اپنے بیٹے دانیال تنویر کی شادی کے لیے لندن سے چند روز قبل وطن واپس آئے تھے انکے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں سرکاری زمینوں پے قبضوں کے حوالے متعدد مقدمات درج ہیں ۔زرائع کے مطابق چودھری تنویر نے مختلف مقدمات میں ضمانتوں پر ہیں تاہم جس مقدمہ میں انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ۔مارا گیا ہے اس میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی تھی۔واضح رہے چوہدری تنویر کا شمار نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے ۔
لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار








