بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام ایک روزہ دورے پر میرپور پہنچ گئے

اسلام آباد / میرپور (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام ایک روزہ دورے پر میرپور پہنچ گئے جہاں منگلا کے مقام پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے راٹھوہ ہریام پل منصوبے کا خصوصی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ حکام نے انہیں منصوبے کی پیش رفت اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا، جبکہ یہ منصوبہ میرپور میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

امیر مقام نے میرپور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب کیا اور پارٹی کی پالیسیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کی مقامی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ لی۔

میرپور انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر کے دورے کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایک بڑی ریلی کی قیادت بھی کی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پارٹی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔