بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد عاصم خان نے پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار محمد عاصم خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2026 کے پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق عاصم خان نے ایشیا کے ورلڈ چیمپئن شپ کوالیفائنگ ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جو کم چواہا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
یہ پانچ گیمز پر مشتمل مقابلہ 82 منٹ تک جاری رہا۔ عاصم خان نے ابتدا میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے دو گیمز 11-3 اور 13-11 سے جیتے، تاہم حریف نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو گیمز 9-11 اور 3-11 اپنے نام کر لیے۔ فیصلہ کن گیم میں عاصم خان نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ، عاصم خان باقاعدہ طور پر پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر گئے ہیں، جو 8 سے 16 مئی تک گیزا، مصر میں کھیلی جائے گی۔
ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی شرکت کریں گے، اور مجموعی انعامی رقم 7 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس سے یہ عالمی سطح کا شاندار مقابلہ بن گیا ہے۔