بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، جعلی نیب افسر گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نیب افسر کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے بتایا ہے کہ ملزم ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور اعلیٰ افسران کو لوٹتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے برآمد کر لیے ہیں، ملزم عظیم اقبال اب تک درجنوں افراد کو ڈی جی نیب بن کر لوٹ چکا ہے۔