بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم حکومت کی تبدیلی کی سازش،پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال تک پہنچانے والے تمام ذمہ داروں کااحتساب کرے گی،عمران خان

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال تک پہنچانے والے تمام ذمہ داروں کا قوم احتساب کرے گی،منگل کواپنے ٹوئٹرپیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ جب امریکی ساز ش کے بعدمیرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تواس وقت ڈالر178روپے کاتھاجبکہ آج یہ 224 روپے ہےاورآئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود دن بدن روپے کی قدر گرتی جارہی ہے معاشی بدحالی ظاہر کرتی ہے کہ شریفوں کو معیشت یا انتظامیہ چلانے میں کبھی کوئی مہارت نہیں تھی۔ ان کی مہارت صرف لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او حاصل کرنا ہے۔