بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، تین نکاتی ایجنڈہ زیرغورآئے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ایل پی جی پر لیوی ریٹ کا معاملہ زیر غور آئے گا، پاور ڈویژن کی جانب سے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پیش کی جائیگی۔
اس کے علاوہ ٹریڈنگ کارپوریشن کو چین سے کھاد کی درآمد کی اجازت دیے جانے کا بھی امکان ہے۔