بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس کیلئے خصوصی ویزا پالیسی جاری کردی

حکومت نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس کیلئے خصوصی ویزا پالیسی جاری کردی۔

اسلام آباد ٹاکس 2026 کیلئے آنے والے تمام افراد کو”ویزا آن آرائیول” کی سہولت ملے گی، تمام ایئر لائنز کو اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کو بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی “فیسیلٹیشن ڈیسک” قائم کردیئے گئے، نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ویزا) آغا حاشر محمود خان کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سےمتعلق اہم اجلاس ہوا۔ جس میں امریکا ایران مذاکرات کی تیاریوں اورسیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکی مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کےلیے اعزاز ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔۔ وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔