اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران ایل این جی کی قیمت 15.27 فیصد تک بڑھ گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 17.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں سمندری طوفان سے آسمان اچانک سرخ ہو گیا، شہریوں میں شدید خوف وہراس
اسی طرح سوئی سدرن گیس سسٹم پر ایل این جی 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 16.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔









