ڈی آئی خان (نیوزڈیسک) تحصیل درازندہ کے گاؤں پلوسکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پہاڑ پر مزدوری کے دوران ملنے والا حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق پہاڑ پر مزدوری کے دوران ملنے والا حلوہ کھانے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جن میں سے 2 موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جاں بحق افراد کا تعلق حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے بتایا گیا، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شیران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے ہے۔









