اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے وفاقی سیکریٹریٹ کے گریڈ 17سے گریڈ22تک کے افسران کو بنیادی تنخواہ پر 150فیصد ایگزیکٹو الائونس دینے کی منظوری دے دی ، وزارت خزانہ نے ایگزیکٹوالائونس کے اجراء کانوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ایگزیکٹو الائونس کا اطلاق وفاقی سیکریٹریٹ ، اسلام آباد انتظامیہ ، وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کے گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے افسران کی 30جون 2022کی بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ گنا دیا جائے گااس کا اطلاق یکم جولائی 2022ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو الائونس ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دائرہ کار میں آنیوالے تمام افسران جن میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے وفاقی سیکریٹریز ، سپیشل سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز ( انچارج)، ایڈیشنل سیکریٹریز ، سینئر جوائنٹ سیکریٹریز ، جوائنٹ سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریزاور سیکشن آفیسرز پر لاگو ہوگا، علاوہ ازیں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد انتظامیہ کے دفاتر میں تعینات چیف کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ملے گا۔
وفاقی سیکریٹریٹ افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری








