بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا ایران امریکا تنازع کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان نے ایران امریکا تنازع کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف(Shahbaz Sharif) کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزارت خارجہ کی جانب سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے مجوزہ غیر ملکی دوروں کا ایجنڈا طے کیا گیا، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان پیدا ہوگیا ہے،ثالثوں نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوششوں تیز کرتے ہوئے رابطے شروع کر دیئے ہیں، ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور چند روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ مفت دینے کا اعلان

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق بات چیت سے عندیہ ملتا ہے کہ امن معاہدے کی جانب اب بھی کوئی پیشرفت متوقع ہے، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان بالمشافہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا بھی امکان ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا یہ دور 2 ہفتے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہوگا، دوسرے دور کیلئے مقام کے انتخاب پر غور کیا جا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں ایران نے یورینیم افزودگی کو 5 سال تک معطل کرنے کی پیش کش کی، امریکا نے تجویز مسترد کرتے ہوئے بیس سال کی معطلی پر اصرار کیا ہے۔