وزیراعظم شہبازشریف(Shehbaz Sharif )نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ( Donald Trump) کی قیادت میں سفارتی کوششوں نے اس جنگ بندی کو ممکن بنایا، جو امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی تھائی لینڈ کے ہم منصب کو دوبارہ تقرری پر مبارکباد
وزیراعظم نے اس موقع پر لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے اپنا مؤقف برقرار رکھے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، اور عالمی برادری کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔









